بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

نقد و نظر

 

تجلیاتِ غورغشتوی مفتی محمد قاسم بجلی گھر۔ صفحات: ۳۹۳۔ قیمت:۵۰۰ روپے۔ ناشر اورملنے کا پتہ: مدرسہ فاروقیہ لالہ زار کالونی، علاقہ مولانا بجلی گھر، لنڈی ارباب، پشاور ۔ زیرِتبصرہ کتاب شیخ الحدیث حضرت مولانا نصیر الدین غورغشتوی قدس اللہ سرہٗ خلیفہ مجاز حضرت مولانا سید حسین علی نقشبندی نور اللہ مرقدہٗ کے تعارف وحالات پر مشتمل ہے، جسے بڑی عرق ریزی اور بارہ سال مسلسل جہد وکوشش اوراَنتھک محنت کے بعد صاحب مؤلف حضرت مولانا مفتی محمد قاسم صاحب منصہ شہود پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کتاب میں حضرت غورغشتوی vکی مکمل سوانح حیات، تعارف، مشائخ واساتذہ کے کشف وکرامات کے واقعات، کمالات وامتیازات، ترویج علوم اور خدمت علم حدیث کے ساتھ ساتھ قصبہ غورغشت کی تاریخی حیثیت پر سیر حاصل تبصرہ موجود ہے۔ کتاب اس لائق ہے کہ ایک بار ضرور اس کا مطالعہ کیا جائے۔ صلاۃ وسلام کی خوشبوئیںاور ثمرات حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر قدس سرہٗ کے خادم ومرید۔ صفحات: ۴۰۰ ۔ قیمت: درج نہیں۔ناشر: جامعہ اشرف المدارس کراچی۔ ملنے کا پتہ: کتب خانہ مظہری، گلشن اقبال نمبر:۲، کراچی، پوسٹ کوڈ:۷۵۳۰۰۔ حضور نبی کریم a پر درود بھیجنے کا حکم قرآن کریم اور سنت نبویہ میں آیا ہے، اس کے فضائل اور اجروثواب پر کثیر احادیث وارد ہوئی ہیں۔ ایک بار درود شریف بھیجنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں، دس گناہ معاف ہوتے ہیں، دس درجے بلند ہوتے ہیں، کثرت سے درود شریف پڑھنے والوں کو آخرت میں حضور اکرم a کا قرب حاصل ہوگا۔ درود شریف کے ان عظیم الشان فضائل کے پیش نظر جناب فرقان احمد شمسی صاحب نے مختلف کتب کو سامنے رکھ کر یہ مجموعہ تیار کیا ہے۔ اس کتاب میں حمد، نعت، مناجات، درود شریف کے فضائل پر مشتمل احادیث، درود شریف کے فضائل وخواص، وہ درود شریف جو نبی کریم a سے منقول ہیں، اسی طرح وہ درود شریف جو صحابہ کرامs وتابعین عظام سے اور دوسرے مشائخ سے منقول ہیں۔ بہرحال یہ کتاب ایک عمدہ سوغات ہے جو مکمل آرٹ پیپر اور مختلف رنگوں میں چھاپی گئی ہے۔ جلد بھی بہت اعلیٰ ہے۔ کمپوزنگ اور طباعت بھی عمدہ معیار پرہے۔ اللہ تعالیٰ جناب مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔

 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین