بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

بینات

 
 

مولانا عبد العزیز پرہاڑوی رحمۃ اللہ علیہ …حیات وخدمات…(دوسری قسط)

مولانا عبد العزیز پرہاڑوی رحمۃ اللہ علیہ

…حیات وخدمات…              (دوسری قسط)

 ۴:… السر المکتوم مماأخفاہ المتقدمون       علامہ روحانی بازیv نے اس کا نام ’’السر المکتوم فی علم النجوم‘‘ لکھا ہے۔(۱) جبکہ مطبوعہ کتاب کے سرورق پر وہی نام ہے جو ہم نے لکھا ہے۔      یہ کتاب ’’العزیز اکیڈمی‘‘کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ نے ’’رسالۃ الاوفاق‘‘ کے ساتھ غالباً۱۳۹۷ ھ میں شائع کی۔   ۵:… رسالۃ الأوفاق      یہ رسالہ علم نجوم پر ہے، ۴؍صفر۱۲۳۳ھ /۱۸۸۸ء بروز اتوار ، وقتِ زوال اس کی تصنیف سے مصنف فارغ ہوئے۔ شاید کہ یہ رسالہ مصنف کے رسالہ فی فن الالواح کی تلخیص ہے، جسے ڈاکٹر شریف سیالوی صاحب نے ان کا رسالہ شمار کیا ہے۔ (۲) اس میں مصنف لکھتے ہیں: ’’أما بعد! فھذا تلخیص من الألواح…۔‘‘  ۶:… الزمرد الأخضر      اس کا پورا نام ’’الزمرد الأخضر ویاقوت الأحمر‘‘ہے، چنانچہ دوسرے صفحہ پرلکھتے ہیں: ’’ وبعد! فھذا زمرد أخضر ویاقوت أحمر، ینور العیون ویفرح المحزون…۔‘‘      اور یہ کتاب ان کی اپنی تصنیف ’’الإکسیر‘‘ کی تلخیص ہے،جس کی صراحت وہ تیسرے صفحہ پر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:’’وتعجلت إلی مختصر ملخص من معالجات الإکسیر…‘‘۔ یہ کتاب انہوں نے ایک مہینہ میں لکھی ہے۔ تیسرے صفحہ پر لکھتے ہیں: ’’وکان ھذا فی شوال سنۃ ثمانیۃ وعشرین ومئتین وألف ہجریۃ۔‘‘ (۱۲۲۸ھ /۱۸۱۳ئ) اورص:۱۳۵ پر لکھتے ہیں:  ’’ھذا ما تیسر من الرسالۃ، علی حسب العجالۃ، فی شھر ذی القعدۃ من سنۃ الثمانیۃ وعشرین ومئتین وألف ہجریۃ (۱۲۲۸ھ)۔‘‘      یہ کتاب ۱۳۴۵ ھ/۱۹۲۶ء حاجی چراغ الدین سراج الدین تاجرانِ کتب بازار کشمیری لاہور، مطبع رفاہِ عام بابو نور الحق کے اہتمام سے’’عنبرأشہب‘‘رسالہ کے ساتھ طبع ہوئی۔  ۷:… عنبرأشھب       یہ رسالہ علم طب میں ہے، اُسے مصنف نے ۱۲۳۴ ھ۱۸۱۷ء ربیع الاول، وقت عصرمکمل کیا، اور اُسے تین ابواب پر تقسیم کیا ہے۔ باب اول میں نظریات وکلیات کی بحث کی ہے، باب ثانی معالجات میں ہے اور باب ثالث میں ادویات کا ذکر ہے۔  ۸:… الناھیۃ عن طعن أمیر المؤمنین معاویۃؓ      حضرت معاویہq کے دفاع میں لکھی ہے۔ علامہ روحا نی بازی v نے(۳) ، اور مولانا لکھنویv نے (۴)، اورمکمل اسلامی انسائیکلو پیڈ یا والے نے (۵) اس کتاب کا نام :’’ الناھیۃ عن ذم معاویۃؓ ‘‘ لکھا ہے، حالانکہ خود مصنف حمد وصلاۃ کے بعد لکھتے ہیں:   ’’فیا صاح ! خذ ’’الناھیۃ عن طعن أمیر المؤمنین معاویۃؓ۔‘‘      یہ کتاب رمضان المبارک،نمازِ جمعہ کے وقت ۱۲۳۲ ھ /۱۸۱۷ء مکمل ہوئی۔ یہ کتاب پہلے ادارۃ الصدیق ملتان سے شائع ہوئی، اس کے بعد۱۴۰۰ ھ/۱۹۸۰ء میں استنبول ترکی سے چھپی، پھر اسی کتب خانے نے ۱۴۲۵ ھ/۲۰۰۴ء دوبارہ شائع کی۔  ۹:… مرام الکلام فی عقائد الإسلام       عربی زبان میں عقائد پر تصنیف ہے، اس کتاب کا ایک خطی ناقص نسخہ، ۲۴ اوراق پر مشتمل فی صفحہ:۳۱ سطور، خط نستعلیق، سندھ آرکائیوز کے کتب خانہ کے خزانہ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ میں موجود ہے، جس کی کتابت عبد اللہ سندھی ولہا ری نے فاضل شمس الدین کے مدرسہ بہاولپور میں ۱۲۹۹ھ میں ان کے نسخے سے مکمل کی اور انہوں نے مؤلف کے نسخے سے کی۔   ۱۰:… معجون الجواھر     یہ مصنف نے اپنی کتاب ’’الیاقوت‘‘ کی تلخیص کی ہے، جناب خورشیدہ صاحبہ نے اس مخطوطہ کی تحقیق و دراسہ کر کے ۱۹۹۸ء میں جامعہ پشاور سے ایم،اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔  ۱۱:… کوثر النبیؑ     اُصولِ حدیث پر نہایت عظیم الشان کتاب ہے، اس کا پورا نام’’ کوثر النبیؑ وزلال حوضہ الروی‘‘ ہے، جیسا کہ مصنف نے لکھا ہے :  ’’أمّا بعد ! فھذا کوثر النبیؑ وزلال حوضہ الروی، أطیب من المسک الأذفر ، وأحلٰی من العسل والسکر، أعدہٗ لیوم الحساب وأرجو منہ جزیل الثواب۔ ‘‘     اس کتاب کے دوحصے ہیں، پہلا حصہ اصول حدیث اور دوسرا موضوعات اور اسماء الرجال سے متعلق ہے۔ (۶) دوسرے حصہ کے متعلق مولانا روحانی البازیv لکھتے ہیں: ’’وأسماء الرجال وھو کتاب عجیب طبع فی سنۃ ۱۳۸۳ھ۔  فی الحال راقم کو صرف پہلا حصہ میسر ہے، جس کی انتہاء شہادت اور روایت میں دس( ۱۰) فرق بیان کرنے پر یوں کرتے ہیں:  ’’ التا سع : لا تقبل شھادۃ المحدود فی القذف وتقبل روایتہٗ ، وھذا کل ما ذکرناہ فی الأشباہ والنظائر من الفقہ الحنفی ، العاشر: لا یقبل شھادۃ الأعمٰی وتقبل روایتہٗ۔‘‘      حصہ اول مکتبہ قاسمیہ نزد سول ہسپتال فوارہ چوک ملتان سے ’’مناظرۃ الجلی فی علوم الجمیع‘‘ کے ساتھ ۱۳۸۳ ھ/۱۹۶۳ء کے اوائل میں چھپی ۔       مصنف نے یہ کتاب ۱۲۲۴ ھ/۱۸۱۰ء میں لکھی، اس نسخہ میں اغلاط بہت ہیں ۔     ۱۹۹۴ء میں حمیدہ مظہرصاحبہ نے اس کتاب کی تحقیق و دراسہ کر کے جامعہ پنجاب سے پی،ایچ، ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کتاب کے چند نسخے پا کستان کے مختلف کتب خانوں میں ہیں ، جن میں خانقا ہ سراجیہ کندیاں شریف، کتب خانہ پیر جھنڈو سندھ اور مکتبہ شیخ الحدیث محمد یاسین صابر ملتان شامل ہیں۔ اور اس کا ایک نا قص مخطوطہ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے کتب خانہ میں ہے، اس کے کاتب عبد اللہ ولہاری نے اُسے ۱۲۸۳ ھ میں لکھا۔     اس کتاب کے نسخے پاکستان کے علاوہ ’’مرکز الملک فیصل للبحوث والدراسات الإسلامیۃ، المملکۃ العربیۃ السعودیۃ الریاض‘‘ اور’’ مرکز جمعۃ الماجد دبی‘‘ میں بھی ہیں۔      اس کتاب کا اختصار محمد جی نامی کسی شخص نے کیا ہے، اور اس کا نام’’ منتخب کوثر النبیؑ‘‘ رکھا ہے، اس کا خطی نسخہ جامعہ پنجاب میں ہے۔  ۱۲:…مناظرۃ الجلی فی علوم الجمیع      یہ موصوف کے معاصر شیخ احمد دیروی کی طرف سے کئے گئے چھ سوالات مع جوابات اور پھر حضرت شیخ کی طرف سے ان پر کیے گئے اشکالات پر مشتمل ایک چھوٹا سا رسالہ ہے۔      مولانا موسیٰ روحانی بازیv نے اپنی کتاب ’’بغیۃ الکامل‘‘ میں پورا رسالہ نقل کیا ہے، اور اُن کے بقول یہ رسالہ مولانا غلام رسول صاحب v کے پاس موجود قلمی نسخہ سے لیا ہے۔ (۷) ۱۳:… النبراس      یہ کتاب۱۲۳۹ھ میں لکھی ،کہا گیا ہے:اس تصنیف کے بعد کچھ عرصہ زندہ رہے،اور اس تصنیف کے متعلق لکھا گیا ہے:عقائد پر اُن کی کتاب’’النبراس‘‘ اس وقت بھی جامعۃ الازہر کے نصاب میں داخل ہے ، جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹی تسلیم کی جاتی ہے، مولانا عبد العزیزv کی یہ تصنیف ایک زندہ وجاوید کتاب کی حیثیت سے آج تک باقی ہے ۔(۸)      اس کتاب کے شروع میں مصنف نے ۶۹ اشعار کی طویل نظم کہی ہے ،جس میں براعتِ استہلال کی رعایت کے ساتھ ، شرح لکھنے کی وجہ اور طرزِ تحریر وغیرہ بیان کی ہے،لکھتے ہیں : أسبحک   اللّٰہ   ثم   أہلل

وإنک   أعلٰی   کل   شئ   و  أکمل وأنت   القدیم   الدائم   الفرد   واحد

تدوم   علٰی   کل   مجد   لاتتحوَّل وبعد   من   أن   یدرک   الغفل   ذاتہٗ

و  مظہر   عن   کل   ما   یتخیَّل سمیع    بصیر   عالم   متکلم

قدیر   مرید   واجب   الذات   أول      کچھ اشعار کے بعد وجہ تصنیف اور طرز ذکر کرتے ہیں: وبعد  فہذا  شرح  شرح  عقائد

یحلل   منہ   ما  کان   یشکل وقد  کتب  الأعلام  فی  کشف سرہٖ

حواشی   تفشی   سرہٗ   و  تفصل ولکننی   حاولت   تسہیل   فہمہٖ

علی  المبتدی  و ہو المعین المسہل وطولت  و التطویل  لم  یک  عادتی

لما   أنہٗ   للمستفیدین   أسہل وکم   نکتۃ   أوردتہا   لغرابۃ

و لیس   فی   ساحۃ   الشرح   مدخل      کتاب کی وجہ تسمیہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: و سمیتہٗ   نبراس   إذ   ہو   نیر

و فی  لیلۃ   الظلماء  یہدی  و  یوصل      کتاب کے اختتام پر ۸۳ اشعار پر ایک طویل نظم کہی ہے،جس کے آخری چند اشعار نذرِقارئین ہیں: وصل   علٰی   خیر   البرایا   محمد 

کریم   السجایا   لاتعد   فضائلہٗ وأصحابہ   الأخیار   طرا   و  آلہٖ

وسلم    بتسلیم    یجود    ہواطلہٗ     اس شرح کوالقسطاس حاشیہ کے ساتھ مطبع خضر مجتبائی شہر ملتان نے شائع کیا تھا، یہ نسخہ کثیر الاغلاط ہے۔ اس کتاب کا ایک خطی نسخہ مدرسہ شمس العلوم ،واں بھچراں میانوالی میں ہے ، جس کی کتابت گل محمد سندھی صاحب نے ۱۳۰۹ ھ میں کی (۹)، اور ایک ناقص نسخہ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے کتب خانہ میں بھی ہے۔(۱۰) ۱۴:… رسالۃ فی رفع سبابۃ (منظومۃ)      یہ رسالہ’’ نزھۃ الخواطر‘‘ اور ’’کتاب معد ل الصلوٰۃ‘‘ میں کچھ اشعار کے فرق کے ساتھ منقول ہے۔ ’’کتاب معد ل الصلوٰۃ‘‘ میں اشعار اس طرح ہیں : حمدًا  لک  اللّٰہم  حمدًا  سرمدًا

و علٰی  محمدک  السلام  مؤبدًا و علٰی  صحابتہ  الکرام  جمیعہم

و   العترۃ  الأطہار  دام  مخلدا عبد  العزیز  یقول  نظما  فاتبعوا

حکما  صحیحا  بالحدیث  مؤیدا أن    الإشارۃ     سنۃ     مأثورۃ 

فاعمل  بہذا  الخبر  حتی  ترشدا بحدیث  خیر  الخلق  صح  بیانہٗ 

قد  جاء  عن  جمع  الصحابۃؓ  مسندا وبالاتفاق  عن الأئمۃ  کلہم

کأبی  حنیفۃ  صاحبیہ  وأحمدا والشافعی   و مالک   فاتبعہم

إذ  من  یخالفہم  فلیس  بمقتدا     اس کے آخری اشعار یہ ہیں: قلنا  لہٗ  إن  الترددَ  باطلٌ

إذ  مذہب  التحریم  لیس  مؤیدًا وأدلۃ  استحبابہا  لک  قد  بدت

کالشمس   مشرقۃ   فلاتترددا  ہذاک  تلخیص  المقالۃ  مجملا

ولنا  کتاب  مستقل  مفردا ۱۵- البنطاسیا      اس کی ابتداء ان اشعار سے ہوتی ہے: یا ذا  الجلال  الأعظم  المترفع 

والکبریاء  الأکبر  المتمتع یارب!   قد   صنف   علمًا  وفرا 

والعون   منک   و  إننی   أدعی  فاحفظ   بحفظک   کلما   صنفتہٗ

 فی  حرزک   المأمون   غیر   مضیع وانشرہ   فی   أہل   العلم   معطرا

و  مفرحا   مثل  الشذی   المتضوع ۱۶:… تعلیقاتٌ علی تھذیب الکلام للتفتازانیؒ      اس کی ابتداء ان اشعار سے ہوتی ہے: فردت   یا   من   یستحیل   مثالہ

ولایتناھی   مجدہٗ   و  جلالہٗ وأخرس   نطق   الواصفین   نعوتہٗ

وأبر   عین   الناظرین   جمالہٗ ۱۷- حب الأصحابؓ ورد الروافض      اس کی ابتدا ء ان اشعار سے ہوتی ہے: تبارک   رب   العرش   جل   جلالہٗ 

جواد   عظیم   المن   عم   نوالہٗ فلم   یرجہ   راج   فخاب   رجاؤہٗ

ولم   یدعہ   داع   فرد   سوالہٗ       یہ تینوں کتابیں مخطوط ہیں۔ (۱۱)      مذکورہ بالا تصانیف کے علاوہ مصنف کی درج ذیل تصانیف کا بھی پتہ چلتا ہے: ۱۸:… سدرۃ المنتھٰی ۱۹:… الإیمان الکامل( فارسی میں) ۲۰:… الحاشیۃ العزیزیۃ ، منطق کے متن ایسا غوجی پر ہے، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول یہ مخطوطہ ہے ۔ (۱۲) ۲۱:…الإکسیر ، تین جلدوں میں ہے، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول یہ مخطوطہ ہے۔ (۱۳)  ۲۲:… التریاق، عربی زبان میں ۱۲۳۷ھ میں لکھی، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول دو جلدوں میں ہے۔ (۱۴)  ۲۳:… فرھنگ مصطلحات طبیۃ، یہ کتاب فارسی میں ہے، اور مذکورہ تینوں کتابیں طب میں ہیں۔ ۲۴:… الیاقوت، عربی میں تقلید کی مذمت پر ایک رسالہ ہے۔ ۲۵:… العتیق ۲۶:… الدر المکنون، ڈاکٹر شریف صاحب نے اس کا پورا نام یہ لکھا ہے:’’الدر المکنون والجوھر المصون ‘‘ یہ کتاب مخطوطہ ہے۔ ۲۷:… الأوقیانوس ۲۸:… الیواقیت فی علم المواقیت ۲۹:… رسالۃ فی الجفر ۳۰:… سیر السمائ، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول یہ مخطوطہ ہے(۱۵)، علامہ روحانی اور سیالوی صاحب نے اس کا نام ’’سر السمائ‘‘ لکھا ہے۔(۱۶) ۳۱:… تسھیل السیارات  ۳۲:… الیاقوت، اس کتاب کی تحقیق و دراسہ کرکے محمد شریف سیالوی صاحب نے ۱۹۹۴ھ میں پی،ایچ ،ڈ ی کی ڈگری حاصل کی ہے۔  ۳۳:… رسالۃ فی الکسوف ۳۴:… اللوح المحفوظ، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول یہ تفسیر میں ہے۔(۱۷)  ۳۵:… منتھٰی الکمال، ڈاکٹر شریف صاحب کے بقول یہ مخطوطہ ہے۔ (۱۸)  ۳۶:… کتاب الإیمان ، مخطوطہ  ۳۷:… جواھر العلوم ، اس میں مختلف علوم کے مختلف مسائل بیان کیے ہیں۔ ۳۸:… أسطرنومیا الکبیر،اپنی اس کتاب کا تذکرہ ’’مناظرۃ الجلی‘‘،ص:۱۰۸ پر کیا ہے۔ ۳۹:… أسطرنومیا الصغیر ۴۰:…رسالۃ فی الخسوف، ان کتابوں کا تذکرہ علامہ محمد موسیٰ روحانی بازی vنے کیا ہے۔(۱۹)  ۴۱:… الخصائل الرضیۃ، مطبوعہ        ۴۲:… رسالۃ فی السماع، مخطوطہ ۴۳:… التمییز بین الفلسفۃ والشریعۃ، مخطوطہ    ۴۴:… رسالۃ فی فن الألواح، مخطوطہ ۴۵:… رسالۃ فی علم المثال، مخطوطہ        ۴۶:… رسالۃ فی رفع السبابۃ عند التشھد، مخطوطہ ۴۷:… شرح حصن حصین، مخطوطہ        ۴۸:… ماغاسطن فی الریاضیۃ ۴۹:… منطق الطیر                ۵۰:… کمال التقویم ۵۱:… تسھیل الصعودۃ                ۵۲:… الأنموذج ۵۳:… ملخص الإتقان فی علوم القرآن         ۵۴:… إعجاز التنزیل فی البلاغۃ ۵۵:… دستور فی العروض والبحور، عربی اور فارسی    ۵۶:… ألماس ۵۷:… میزان فی عروض العرب وقوافیہ            ۵۸:… تخمین التقویم فی النجوم ۵۹:… رسالۃ الخضاب                 ۶۰:… الوافی فی القوافی ۶۱:… التلخیص للمتوسطات فی الھندسۃ        ۶۲:… تفسیر سورۃ الکوثر ۶۳:… رسالۃ أفعلۃ                ۶۴:… حاشیۃ مدارک ۶۵:… صرف عزیزی                ۶۶:… نحو عزیزی ۶۷:… حاشیۃ صدرا                ۶۸:… حاشیۃ شرح جامی ۶۹:… غرائب الأتقیائ                ۷۰:… تسخیر أکبر ۷۱:… أسطرنومیا متوسط                ۷۲:… یاقوت التأویل فی أصول التفسیر ۷۳:… الیواقیت والمواقیت            ۷۴:…جامع العلم الناموسیۃ والعقلیۃ ۷۵:… عماد الإسلام وعمدۃ الإسلام        ۷۶:… سلسلۃ الذھب ۷۷:… کتاب الدوائر                ۷۸:… اختصار تذکرۃ طوسی ۷۹:… کنز العلوم، ان کتابوں کا تذکرہ ڈاکٹر شریف سیالوی صاحب نے کیا ہے۔(۲۰)  ۸۰:… فضائل رضیۃ، اس کتاب میں اپنے شیخ کے ملفوظات ذکر کئے ہیں۔ (۲۱)   ۸۱:… الیواقیت فی معرفۃ المواقیت، علامہ عبد الحیv نے اس کتاب کا نام ’’الیواقیت فی علم المواقیت‘‘ لکھا ہے (۲۲) جبکہ مصنف خود لکھتے ہیں: ’’وألفنا فیھا رسالۃ سمیناھا الیواقیت فی معرفۃ المواقیت‘‘ ۔ (۲۳)  مراجع ومصادر ۱:… حاشیۃ الطریق العادل إلی بغیۃ الکامل علی بغیۃ الکامل السامی شرح المحصول والحاصل للجامی للروحانی البازی، ص :۲۲۷ ، الطبعۃ السابعۃ، سن طباعت:۱۴۲۷ھ/ ۲۰۰۶ء ، ادارۃ التصنیف والادب ، لاہور ، پاکستان  ۲:…القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹ ۳:… حاشیۃ الطریق العادل إلی بغیۃ الکامل علی بغیۃ الکامل السامی شرح المحصول والحاصل للجامی للروحانی البازی، ص :۲۲۷ ، الطبعۃ السابعۃ ، سن طباعت:۱۴۲۷ھ/ ۲۰۰۶ء ، ادارۃ التصنیف والادب ، لاہور ، پاکستان ۴:… نزھۃ الخواطر:۷ / ۲۸۳ ، طبع دوم، سن طباعت: ۱۳۹۹ھ /۱۹۷۹ئ، مجلس دائرۃ المعارف العثمانیہ، حیدرآباد دکن، ھند ۵:… بحوالہ مکمل اسلامی انسائکلو پیڈیا، ص:۱۰۴۰ ۶:… کوثر النبیؐ:۱۱۲، مکتبہ قاسمیہ نزد سول ہسپتال چوک فوارہ ملتان سے (۱۳۸۳ھ/۱۹۶۳ء میں)شائع ہوئی ۷:…بغیۃ الکامل علی بغیۃ الکامل السامی شرح المحصول والحاصل للجامی للروحانی البازی، ص :۲۵۱ ، الطبعۃ السابعۃ ، سن طباعت:۱۴۲۷ھ / ۲۰۰۶ء ، ادارۃ التصنیف والادب ، لاہور ، پاکستان ۸:… بحوالہ سوانح محبوب اللہ حضرت خواجہ خدا بخش، مرتب:مختار احمد پیر زادہ ، طبع : اردو اکیڈمی بہاولپور، ص:۴۶و ۷۲ ۹:… جائزہ مدارس عربیہ مغربی پاکستان،مؤلف :حافظ نذر احمد ،ناشر :مسلم اکیڈمی، نذر منزل ۲۹/۱۸ ، محمد نگر ، علامہ اقبال روڈ لا ہور، تاریخ اشاعت :محرم ۱۳۹۲ ھ / مارچ۱۹۷۲ء ۱۰:…دیکھئے: فہرست مخطوطات سندھ آرکائیوز ،ج: ۱،ص:۱۴۷ ، خزانہ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ ، مرتب:ڈاکٹر مولانا سومرو محمد ادریس سندھی، اشاعتِ اوّل، سن طباعت: ۲۰۱۲ئ، انفارمیشن اینڈ آرکائیوز ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ، کراچی ۱۱:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص:۲۲۵ اور۲۶۶                ۱۲:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹ ۱۳:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹                ۱۴:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۸ ۱۵:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹   ۱۶:… حاشیۃ الطریق العادل إلی بغیۃ الکامل علی بغیۃ الکامل السامی شرح المحصول والحاصل للجامی للروحانی البازیؒ، ص :۲۲۷ ، الطبعۃ السابعۃ ، سن طباعت:۱۴۲۷ھ/ ۲۰۰۶ء ، ادارۃ التصنیف والادب ، لاہور ، پاکستان۔ اور دیکھئے: القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹ ۱۷:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص: ۲۶۹ ۱۸:… القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص:۲۶۸ ، اور دیکھئے : نزھۃ الخواطر:۷ / ۲۸۳ ، طبع دوم، سن طباعت: ۱۳۹۹ھ / ۱۹۷۹ئ، المجلس دائرۃ المعارف العثمانیہ، حیدرآباد دکن، ھند ۱۹:… حاشیۃ الطریق العادل إلی بغیۃ الکامل علی بغیۃ الکامل السامی شرح المحصول والحاصل للجامی للروحانی البازیؒ، ص :۲۲۷ ، الطبعۃ السابعۃ ، سن طباعت:۱۴۲۷ھ/ ۲۰۰۶ء ، ادارۃ التصنیف والادب ، لاہور ، پاکستان  ۲۰:…القلم: جلد:۵،شمارہ:۵، ص:۲۶۸ اور۲۶۹  ۲۱:… تا ریخ مشا یخ چشت ، خلیق احمد صاحب نظامی ، ند وۃ المصنفین اردو بازار دہلی، طبع اول :۱۳۷۲ ھ، رمضان المبارک ،۱۹۵۳ء ،مئی  ۲۲:… نزھۃ الخواطر:۷ /۲۸۴ ، طبع دوم، سن طباعت: ۱۳۹۹ھ /۱۹۷۹ئ، مجلس دائرۃ المعارف العثمانیہ، حیدرآباد دکن، ھند  ۲۳:… مناظرۃ الجلی فی علوم الجمیع للفرھارویؒ، ص:۱۰۹، کوثر النبی کے ساتھ مکتبہ قاسمیہ نزد سول ہسپتال چوک فوارہ ملتان سے (۱۳۸۳ھ/۱۹۶۳ء میں) شائع ہوئی                                                                                       ( جاری ہے)

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین