بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

بینات

 
 

اعلانِ داخلہ برائے سال ۳۷/۱۴۳۶ھ مطابق۱۶/۲۰۱۵ء

 

اعلانِ داخلہ برائے سال ۳۷/۱۴۳۶ھ مطابق۱۶/۲۰۱۵ء

۱:۔۔۔۔۔جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں ۳۷/۱۴۳۶ھ مطابق ۱۶/ ۲۰۱۵ء کے داخلے مؤرخہ ۷؍ شوال المکرم سے ۱۷؍ شوال المکرم تک ہوں گے۔ ۲:۔۔۔۔۔ تمام درجات میں داخلوں کی محدود گنجائش ہے۔صرف ممتاز نمبرات میں کامیاب طلبہ رجوع کریں۔ ۳:۔۔۔۔۔تخصص فی الحدیث والفقہ میں داخلہ کے لیے جامعہ کے فضلاء کے لیے دورہ حدیث کے تینوں امتحانوں کے مجموعی نمبرات کا ۷۰فیصد ہونا لازمی ہے اور دیگر مدارس کے فضلاء کے لیے دورہ حدیث کے وفاق کے امتحان میں ممتاز تقدیر کے ساتھ کامیابی لازمی ہے۔ ۴:۔۔۔۔۔غیر وفاقی طلبہ زحمت نہ فرمائیں۔ ۵:۔۔۔۔۔داخلہ کے امیدوار طلباء تمام تعلیمی کوائف کے ساتھ اپنا اور والد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ اٹھارہ سال سے کم عمر طلبہ والد کے شناختی کارڈ کے ساتھ اپنا ’’ب فارم ‘‘ہمراہ لائیں۔ ۶:۔۔۔۔۔قدیم طلبہ کا تجدید ِ داخلہ ۱۰؍ شوال المکرم سے ۱۷؍ شوال المکرم تک جاری رہے گا۔ نوٹ:یاد رہے کہ تجدید ِ داخلہ کے بغیر کسی طالب علم کو درسگاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ۷:۔۔۔۔۔ علامہ بنوری سیکنڈری اسکول میں داخلے کے لیے مندرجہ ذیل کوائف ضروری ہیں: ٭:۔۔۔۔۔درجہ اعدادیہ سال اول کے لیے دس سال کی عمر شرط ہے، دس سال سے زیادہ عمروالے کا داخلہ نہیں ہوگا۔ ٭:۔۔۔۔۔درجہ اعدادیہ سال دوم کے لیے گیارہ سال کی عمر شرط ہے، اور تیسری جماعت کی ریاضی، انگریزی اور اُردو کا جائزہ ہوگا۔ ٭:۔۔۔۔۔درجہ اعدادیہ سال سوم میں داخلہ کی گنجائش نہیں ہے۔

 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین